چین نےفضائی سفر میں انقلاب برپا کردیا

چین نےفضائی سفر میں انقلاب برپا کردیا


بیجنگ( 24نیوز ) سائنسدان  نت نئی ایجادات  بنانے میں مصروف ہیں ، ٹیکنالوجی کی دنیا میں حیران کن اضافہ اور دفاعی نظام کو موثر بنانے کے لئے مختلف قسم کے ہتھیار بنائے جارہے ہیں، چین جو ایک سپر پاور ملک ہے جس نے دفاعی نظام  کو مزید بہتر بنانے کے لئے مسافر ڈرون تیار کیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کی ڈرون میکر کمپنی نے دنیا کا پہلا مسافر ڈرون تیار کرلیا ہے، جی ہاں، دنیا کے پہلے مسافر ڈرون ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی اس منفرد اور انوکھی سواری کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں گزشتہ روزپہلی بار آزمائش کے لئے اڑایا گیا،جس نے اپنا سفر کامیابی سے مکمل کیا، ماہرین کے مطابق یہ مسافر ڈرون 150کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آسمان کی بلندی پر اڑ نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چین اور آسٹریا کی کمپنیوں کی مشترکہ کاوشوں سے متعارف کئے گئے اس ا ی ہینگ 216ڈرون میں 2 افراد ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پچاس سے ستر کلو میٹر تک با آسانی سفر کرسکتے ہیں، دنیا کے اس پہلے مسافر ڈرون کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے،کمپنی کے مطابق ہزاروں آرڈرز انہیں پہلے مل چکے ہیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER