روسی حکام نے ٹوئٹر اور فیس بک کو 9 ماہ کا الٹی میٹم دے دیا

روسی حکام نے ٹوئٹر اور فیس بک کو 9 ماہ کا الٹی میٹم دے دیا


ماسکو(24نیوز) روسی حکام نے سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر کو روسی صارفین کا ڈیٹا واپس روس میں موجود کمپیوٹر سرورز پر منتقل کرنے کے لیے نو ماہ کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

یہ بات آج منگل کو ٹیلی مواصلاتی شعبے کے نگران روسی ادارے کے سربراہ آلیگزانڈر ژاروف نے بتائی۔ ژاروف نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ فیس بک اور ٹوئٹر ماسکو حکومت کا یہ مطالبہ بروقت پورا کر دیں گے اور روس کو انہیں بلاک نہیں کرنا پڑے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔