لاکھوں پاکستانیوں کی مشکل آسان ہوگئی

لاکھوں پاکستانیوں کی مشکل آسان ہوگئی


لاہور( 24نیوز )لاکھوں پاکستانیوں کی مشکل آسان ہوگئی،منڈی میں جا کر تو ہر کوئی قربانی کا جانور خرید سکتا ہے مگر اب جدید دور نے خریداری کو کردیا ہے اور بھی آسان ،پاکستان میں آن لائن مویشی منڈیوں کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے،انٹرنیٹ کے ذریعے قربانی کے جانور کی فروخت اور آن لائن قربانی کا رجحان ٹرینڈ میں شامل ہو گیا۔

روایتی طریقے میں مویشی منڈی کا رخ کرکے اپنی پسند کے گائے، بکرے، دنبے یا کسی اور جانور کا انتخاب ایک مشکل عمل ہے تاہم اب قربانی کا فریضہ ادا کرنے والے گھر بیٹھے ہی اپنے موبائل فون کے ذریعے جانور خرید سکتے ہیں۔

گذشتہ دو سال میں قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ عید قربان پر جانوروں کی آن لائن خریداری اور قربانی کی کھالوں کی ا?ن لائن بکنگ بھی انٹرنیٹ پر کی جارہی ہے،بڑے کیٹل فارمز نے تو فیس بک پر اپنے پیج بنالئے ہیں جن کے ذریعے جانوروں کو نمائش کے لئے پیش کئے جا رہا ہے۔

آن لائن بکرا منڈی پر جانور کی تصاویر کے ساتھ ویڈیوز اور ان کی آواز کے ساتھ دیگر معلومات کے علاوہ جانور کے قیمتیں بھی درج کی جاتی ہیں۔ جس سے قربانی کا جانور خریدنے والے افراد کو بہت سی آسانیاں میسر آ جاتی ہے اور وہ گھر بیٹھے ہی اپنی پسند کا جانور خرید لیتے ہیں۔