شہباز شریف کو ووٹ نہیں دیں گے پیپلز پارٹی کا دو ٹوک اعلان

شہباز شریف کو ووٹ نہیں دیں گے پیپلز پارٹی کا دو ٹوک اعلان


24نیوز : وزیراعظم کے الیکشن سے پہلے ہی اپوزیشن اتحاد میں دراڑ پڑگئی، شہباز شریف کو ووٹ نہیں دیں گے، پیپلز پارٹی کادو ٹوک اعلان ۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے ن لیگ امیدوار بدل دے ووٹ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے امیدوار کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی اور خورشید شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی رہنماؤں کے پھرسےبلند وبانگ دعوے 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کے اجلاس میں وزیراعظم کے انتخابی عمل کا حصہ نہ بننے پر بھی مشاورت ہوئی۔ مسلم لیگ ن نے بھی وزیراعظم کے نام پر اختلافات کے باعث سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے سینیٹ میں اپنی جماعت کا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ن لیگ نے مختلف جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کا پروانہ جاری کردیا 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور جے یو آئی ایف سے رابطہ کر لیا ہے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito