دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: شہباز شریف

دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: شہباز شریف


لاہور (24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور میں شہید ہونے والے بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں اور رہیں گے۔ قوم شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھلا پائے گی۔


انہوں نے کہا کہ شہداء کے بہنے والے خون سے قوم کو امن نصیب ہوا۔ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچو ں اور اساتذہ نے محفوظ اور پر امن پاکستان کے لئے اپنے لہو سے تاریخ لکھی ہے۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پوری قوم آج شہدائے اے پی ایس کوخرا ج عقیدت پیش کر رہی ہے۔


واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور میں واقع آرمی پبلک سکول پر دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کرکے 130 معصوم بچوں سمیت 144 افراد کو شہید کرکے پوری قوم کو خون کے آنسو بہانے پر مجبور کردیا  تھا۔