فردوس عاشق اعوان کی غیر قانونی گاڑی پکڑے جانے کا معاملہ


اسلام آباد (24نیوز)  فردوس عاشق اعوان کی غیرقانونی گاڑی کا معاملہ ،پی ٹی آئی رہنما نے پہلےانکار پھر دوست کو گاڑی کا مالک قراردیدیا،مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزرا کی گاڑیوں سے پہلے شہد کی بوتلیں نکلتی تھیں اب غیرقانونی گاڑیاں بھی پکڑی جانے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےرہنما اوروزرا کی بھی عجیب کہانی ہے،کبھی گاڑیوں سے شراب کی بوتلیں پکڑی جاتی ہیں تو کبھی غیرقانونی گاڑیاں۔ فردوس عاشق اعوان کی نان کسٹم گاڑی چند روز قبل جی الیون اسلام آباد سے کسٹم انٹیلی جنس نے پکڑی تھی ڈرائیورگرفتارہے۔

 

وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے ٹوئنٹی فور نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے وزرا کی گاڑیوں سے پہلے شہد کی بوتلیں نکلتی تھیں اوراب ان کی غیرقانونی گاڑیاں پکڑی جاتی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا  تھا کہ سیاسی خاتون ہوں کوئی نہ کوئی ساتھی مدد کررہا ہوتا ہے،معاملے پر پریس کانفرنس کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔۔ فردوس عاشق اعوان نے نان کسٹم گاڑی کون لیگ کی کارستانی قراردیدیا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ نان کسٹم کیس میں 14 سال قید اور گاڑی کی مالیت سے 10 گنا جرمانہ ہوتا ہے۔