بھارتی انتہا پسندوں نے انتہا پسندی کی بھی انتہا کر دی


نئی دہلی(24نیوز) بھارت میں انتہا پسندی کی بھی انتہا ہوگئی، بنگلور کے انتہا پسند گروپ نے نیوایئر نائٹ پر سنی لیون کے پروگرام میں رنگ میں بھنگ ڈالنے کا پروگرام بنا لیا، گروپ کا کہنا تھا کہ پروگرام میں سنی لیون نے ڈانس کیا تو وہ اجتماعی خود کشی کرلیں گے۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ سنی لیونی انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت ہیں، وہ جہاں جاتی ہیں ان کے مداحوں کا ایک ہجوم امڈ آتا ہے، لیکن کوئی سنی لیونی کے لئے اجتماعی خود کشی کرے، یہ بات ہے ذرا کچھ ہٹ کے۔

بنگلور میں نیو ایئرنائٹ پر سنی لیون ’سنی نائٹ‘ شو میں پرفارم کرنے جارہی ہیں، رکشا ویدک یوا سینا نامی انتہاپسندگروپ نے بنایا ہے پروگرام رنگ میں بھنگ ڈالنے کا۔

گروپ کا کہنا تھا کہ سنی نائٹ شو میں سنی لیون کا رقص ان کی ثقافت پر حملہ ہے، اس لئے وہ کوئی ایسا کوئی پروگرام نہیں ہونے دیں گے، گروپ نے پروگرام کو فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، گروپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر یہ پروگرام ہوا تو وہ احتجاجاً اجتماعی خودکشی کریں گے، اس دوران اس انتہا پسند گروپ نے سنی لیون کا پتلا اور تصاویر بھی جلائی گئیں۔