ملتان میں محکمہ صحت کی جانب سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح

ملتان میں محکمہ صحت کی جانب سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح


ملتان (24نیوز) ملتان میں محکمہ صحت کی جانب سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا،ممبر پنجاب اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی نے افتتاح کیا،مہم 18 سے 22 دسمبر تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی نے ملتان کے شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم رمزی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرسید علی مہدی، ایم ایس شہباز شریف ہسپتال ڈاکٹر زاہد اختر اور انچارج ڈینگی مہم ڈاکٹر عطاءالرحمان بھی موجود تھے۔

گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلا کر بچوں کو مستقبل کی معذوری سے بچانے والی پولیو ورکرز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا،پولیو ورکرز نے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملتان اور پاکستان کو پولیو فری بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

 

ضلع ملتان میں محکمہ صحت کی جانب سے 18 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں ساڑھے 8 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔