جہانگیر ترین کی نااہلی پر پی ٹی آئی امتحان میں پڑ گئی


اسلام آباد (24 نیوز) جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ سے نااہلی اور قریبی ساتھی کے استعفے پر خود کپتان مشکل میں پڑ گئے، پہلے کہتے تھے جہانگیر ترین یا خود نااہل ہوئے تو استعفیٰ دے دیں گے، اب جہانگیر ترین کے خلاف فیصلہ آیا تو عمران خان نے ان کا استعفیٰ نا منظور کردیا۔

جہانگیر ترین کی نااہلی پر پی ٹی آئی امتحان میں پڑ گئی، خود کپتان کے لئے قریبی ساتھی جہانگیر ترین کے استعفے پر فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا۔

عمران خان جو ہمیشہ پارٹی میں اصولوں کی بات کرتے رہے، یہاں تک یہ بھی کہا کہ اگر جہانگیر ترین یا خود نااہل ہوئے تو استعفے دے دیں گے۔ سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین کے خلاف فیصلہ آیا تو تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔ پی ٹی آئی سربراہ کہتے ہیں جہانگیر ترین کا نواز شریف سے موازنہ نہیں۔