نیب کی 2 رکنی ٹیم کا لندن میں شریف خاندان کے زیر استعمال فلیٹس کا دورہ


اسلام آباد (24 نیوز): شریف خاندان کے خلاف مزید ثبوتوں کے لئے نیب ٹیم کی لندن میں مختلف شخصیات سے اہم ملاقاتیں، نیب کی دو رکنی ٹیم نے لندن میں شریف خاندان کے زیر استعمال فلیٹس کا بھی دورہ کیا۔

نیب ٹیم نے لندن میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں، نیب کی دو رکنی ٹیم نے لندن میں شریف خاندان کے زیر استعمال فلیٹس کا بھی دورہ کیا۔ نیب ٹیم نے ایون فیلڈ ریفرنس میں لندن میں پاکستانی سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا ہے، نیب کی ٹیم آئندہ ہفتے تک معلومات کے لئے برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرے گی، ہوم ڈیپارٹمنٹ سے شریف خاندان کی پراپرٹی سے متعلق تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔

نیب ٹیم لندن میں ایک ہفتے تک قیام کرے گی اور اکٹھے کئے گئے ثبوت ریفرنس میں شامل کرکے احتساب عدالت پیش کئے جائیں گے۔