سابق کپتان نے سرفراز کو کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ دیدیا

سابق کپتان نے سرفراز کو کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ دیدیا


کراچی(24نیوز) سابق کپتان شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کپتان سرفراز کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا، شاہدآفریدی  کا کہنا تھا کہ سرفرازاحمد کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پر فوکس کرنا چاہیے آگےورلڈ کپ آرہا ہےاچھی کرکٹ ہوگی، سرفراز احمد کو پہلے ہی اپنا مائنڈ بنا لینا چاہیے تھا ،شاہد آفریدی نے کہاکہ پہلے تینوں فارمیٹس میں سرفرازاحمد کی کپتانی کی حمایت میں تھا۔ 

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے کراچی میں امن لوٹ آیا ہے، پورے ملک میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے،ملکی حالات میں بہتری کا کریڈٹ ہمارے سکیورٹی اداروں کو جاتا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی تھا،مستقبل میں حالات بہتر ہوئےتو بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان کا رُخ کریں گی۔