خشک میوہ جات کی قیمتیں جان کرآپ کے ہوش اڑجائیں گے

خشک میوہ جات کی قیمتیں جان کرآپ کے ہوش اڑجائیں گے


اسلام آباد(24نیوز) سردیوں کی خاص سوغات خشک میوہ جات عام آدمی کی پہنچ سےدور، قیمتوں کو پر لگ گئے۔ چلغوزہ 6000روپے کلو اوراخروٹ2200روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔

سر دیوں کی آمد کے ساتھ ساتھ ہی خشک میوہ جات کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے اوراس کاروبار سے منسلک افراد کے وارے نیارے ہو جا تے ہیں۔سرد موسم میں ہر کسی کی پسندخشک میوہ جات مگر قیمتیں سنتے ہی خریداروں کے ہوش اڑ جاتے ہیں ۔

سردی کی شدت میں اضافہ ہو نے سے اخروٹ، بادام اور دیگر خشک میوہ جات کی مانگ بڑھی تو انکے ریٹس بھی آسمان سے باتیں کر نے لگے ۔ انجیر فی کلو بارہ سو روپے، بادام 1800 ،پستہ ، کاجو 2000 اور چلغوزہ 6000روپے فی کلو میں فروخت ہو رہاہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمت میں اتنا فرق نہیں آیا، کوالٹی کے حساب سے دام رکھے گئے ہیں۔ جو اشیا ڈالر میں خریدی جاتی ہیں ان کا ریٹ اوپر ہوتا جا رہا ہے۔خریداروں کا قیمت پوچھنے کے بعد صرف اتنا ہی کہنا ہے کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔

سردیوں کی ٹھنڈی راتوں میں خشک میوہ جات سے لطف اندوزہونا عام آدمی کے لیے مشکل ہو گیا ہے ۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔