ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا


پرتھ ( 24 نیوز ) بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ، ویرات کوہلی نے کیریئر کی 25ویں سنچری بنالی۔ تیزترین25 سنچریاں بنانےوالوں میں کوہلی دوسرے نمبر پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، اپنی 127 ویں ٹیسٹ  اننگز میں کیریئر کی 25ویں سنچری داغ دی، اس فہرست میں وہ دوسرے نمبر پر آگئے، تیز ترین 25 سنچریوں کا ریکارڈ آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز سر ڈان بریڈمین کے پاس ہے جنہوں نے یہ اعزاز صرف 68 اننگز کھیل کر حاصل کیا تھا جبکہ بھارت کی جانب سے یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے  130اننگز کھیل کر 25 سنچریاں مکمل کی تھیں اور سنیل گواسکر نے 138اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

تیسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے175 رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ اسکی 6 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 283 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ یاد رہے 4 ٹیسٹ میچز  کی سیریز میں بھارت کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

مزید اہم خبروں کے بارے میں جاننے کیلئے اس لنک پر کلک کریں:   https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos

Malik Sultan Awan

Content Writer