بڑی آفر، اسمارٹ فون سے دور رہ کر ایک لاکھ ڈالر انعام پائیں

بڑی آفر، اسمارٹ فون سے دور رہ کر ایک لاکھ ڈالر انعام پائیں


(24نیوز) اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ کیا آپ موبائل فون کے بغیر ایک سال رہ لیں گے؟تو آپ یقینا فوری طور پر نہ میں جواب دیں گے اور اگر آپ سے کوئی کہے کہ اس کے بدلے آپ کو ایک لاکھ ڈالر (یعنی کہ سوا کروڑ روپے سے زائد)  دیے جائیں گے تو یقینا آپ کے منہ میں پانی آئے گا اور جھٹ سے ہاں بولیں گے۔

ماں باپ اپنے بچوں کو کوئی کام دیتے ہیں تو کہتے ہیں آپ یہ کام کرو گے تو آپ کو انعام ملے گا  جیسے کہ عام طور بچے سے والدین کہتے ہیں اگر آپ کلاس میں فرسٹ آؤ گے تو آ پ کو انعام ملے گا، اور اسی چکر میں بچہ پوری محنت کرتا ہے کہ کسی طریقے سے وہ یہ ٹارگٹ پورا کرلے اور انعام کا حقدار بن جائے۔

اسی سے ملتا جلتا ٹاسک دینے جارہی ہےسافٹ ڈرنک بنانے والی ایک کمپنی جس کا کہنا ہے کہ اگر آپ ایک سال تک سمارٹ فون سے دور رہیں گے تو آپ کو ایک لاکھ ڈالر دئیے جائیں گے ۔ الیکٹرولائٹ بنانے والی کمپنی  "وٹامن واٹر" نے سخت شرائط رکھتے ہوئے کہا ہے کہ حصہ لینے والے افراد نہ صرف اپنے موبائل سے دور رہیں گے بلکہ وہ کسی اور کے سمارٹ فون کو بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

اس مقابلے میں شرکت کیلئے  آپ کو #nophoneforayear اور #contest لکھے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹر یا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر پوسٹ کرنی ہوگی۔ اس کے ساتھ آپ فون چھوڑنے کی وجوہات لکھیں گے اگر آپ کی وجوہات جج کو پسند آگئیں تو آپ کو مقابلے کیلئے بلا لیا جائے گا۔اس مقابلے میں شرکت کیلئے آپ 8 جنوری2019  تک اپنی قسمت آزما سکتے ہیں جبکہ 22 جنوری 2019 تک  قسمت کا فیصلہ ہوجائے گا کہ آیا آپ اس مقابلے کا حصہ بنے ہیں یا نہیں۔

کمپنی نے ریلیف دیتے ہوئے 1996 کا سادہ فون دینے کا اعلان بھی کیا ہے اور ساتھ ہی اخراجات بھی براداشت کرے گی، جس کے ذریعے آپ اپنے دوست احباب  یا جاننے والوں سے رابطہ کرسکیں گے۔

اب آپ یقینا یہ سوچ رہے ہوں گے کہ کمپنی ہم پر نظر کیسے رکھے گی کہ ہم سمارٹ فون کا استعمال کر رہے ہیں کہ نہیں تو اس بات کا جواب بھی کمپنی نے دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بات کا تعین جھوٹ بولنے والی مشین سے لگائے گی۔

کیا آپ اس مقابلے میں شرکت کے خواہاں ہیں؟ کمینٹ میں اپنی رائے ضرور دیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔