سابق وزیراعظم نواز شریف کل پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے

سابق وزیراعظم نواز شریف کل پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے


( 24 نیوز ) سابق وزیراعظم نواز شریف کل پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے، وہ اپوزیشن لیڈر چیمبر میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنے کےعلاوہ  قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کا کل غیر رسمی پارٹی اجلاس ہوگا،  جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف شرکت کریں گے۔ نواز شریف اپوزیشن لیڈر چیمبر میں سیاسی راہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، نواز شریف قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید اہم خبروں کے بارے میں جاننے کیلئے اس لنک پر کلک کریں:    https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos