گھٹنے میں شدید تکلیف،ٹھیک ہونے میں دو ماہ لگیں گے:ثانیہ مرزا

گھٹنے میں شدید تکلیف،ٹھیک ہونے میں دو ماہ لگیں گے:ثانیہ مرزا


نئی دہلی (24نیوز)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے گھٹنے کی انجری سے نجات کے بعد کورٹ میں واپسی کو اپنی اولین ترجیح قرار دے دیا۔
ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ میرے گھٹنے میں تکلیف ہوتی ہے مگر مجھے ہر وقت اس تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، اس قسم کی انجری سے نجات میں تھوڑا وقت لگتا ہے، میرے خیال میں مزید 2 ماہ لگ سکتے ہیں، میرا فوری مقصد اس سے نجات حاصل کرنا اور دوبارہ کورٹ میں اترنا ہے۔
ٹینس سٹار نے ریٹائرمنٹ کے سوال پر کہا کہ کھیل سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی کسی نہ کسی صورت ٹینس سے جڑی رہنا چاہوں گی۔