وفاقی اردو یونیورسٹی,طلباء نےاحتجاج کرتے ہوئے زیرو پوائنٹ مکمل بند کر دیا

وفاقی اردو یونیورسٹی,طلباء نےاحتجاج کرتے ہوئے زیرو پوائنٹ مکمل بند کر دیا


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی اردو یونیورسٹی کے الیکٹریکل انجینئرنگ کے طلباء کا ڈیرھ ماہ سے جاری احتجاج طول پکڑنے لگا،طلباء نےآج جامعہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے زیرو پوائنٹ مکمل بند کر دیا، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے الیکٹریکل انجینئرنگ کے طلباء احتجاج کرتے ہوئے زیرو پوانئٹ پر بیٹھ گئے۔ جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی رہی۔طلباء کا کہنا تھا کہ مجبور ہو کر احتجاج کا راستہ اپنایا۔ جامعہ انتظامیہ کے جھوٹے تسلی دلاسوں سے ہمارا اعتبار اٹھ گیا۔ہم پرامن احتجاج کا راستہ مطالبات کی منظوری تک اپنائیں رکھیں گے۔