راولپنڈی: پولیس میں فنڈز کا غلط استعمال،آر پی او نے معاملے کا نوٹس لے لیا

راولپنڈی: پولیس میں فنڈز کا غلط استعمال،آر پی او نے معاملے کا نوٹس لے لیا


راولپنڈی (24نیوز) پولیس کیلئے فرنٹ ڈیسک کے فنڈز کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے، آر پی او راولپنڈی نے فنڈز میں بے ضابطگی کا نوٹس لےلیا، جہلم، اٹک، چکوال اور راولپنڈی کے پولیس سربراہان کو وارننگ جاری کر دی گئی، آر پی او نے ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فنڈز کا استعمال آئی جی کے ایس او پی کے مطابق نہیں کیا گیا۔ جس ضلع میں فنڈ کا غلط استعمال ہو گا ضلعی سربراہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔آر پی او نے فنڈ کے استعمال کی مانیٹرنگ کمیٹی کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ آر پی او وصال فخر سلطان نے مراسلے میں کہا کہ مئی 2017 سے اب تک فرنٹ ڈیسک فنڈ کے استعمال کی رپورٹ کیوں نہیں دی گئی۔مانیٹرک کمیٹی کو بھی مراسلہ بھیج کر 5 دن میں رپورٹ مانگی گئی ہے۔