ن لیگ نے عائشہ گلالئی کو استعمال کیا: تحریک انصاف



اسلام آباد (24 نیوز) ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے خلاف غیر اخلاقی مہم چلانا پاکستان مسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے۔ عمران خان کے خلاف غیر اخلاف مہم چلائی، عائشہ گلالئی کو استعمال کیا۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے بینظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کے خلاف غیراخلاقی مہم چلائی گئی۔ عمران خان کے خلاف بھی نون لیگ نے 96ء میں مہم چلائی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف، عمران خان سے زیادہ خطرناک ہیں،عائشہ گلالئی

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

 پی ٹی آئی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا نون لیگی میڈیا حکمت عملی ہے۔ پانامہ فیصلہ آنے کے بعد ن لیگ نے عائشہ گلالئی کو استعمال کیا۔ لگتا ہے نون لیگ نے عائشہ گلالئی سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔

فواد چودھری واضح کیا کہ ن لیگ نے بندوق اپنے پاؤں پر چلا دی ہے۔ اب جن خواتین کو ورغلایا جا رھا ہے وہ گلا لئ کے حشر سے سبق لیں۔ ن لیگ غیر اخلاقی مہم جوئی ترک کر دے تو بہتر ہے۔

احمد علی کیف

Urdu Content Lead