سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا ثقافتی رقص



ریاض(24نیوز)سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،شاہ سلمان نے دو روز قبل ریاض کے علاقے راس الخیمہ میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ثقافتی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، انہوں نےدو روز قبل ریاض کے علاقے راس الخیمہ میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی اور 82 ملین ڈالر کے 1281 ترقیاتی پیکجز کا اعلان کیا،تقریب کے اختتام پر شاہ سلمان نے دیگر شہزادوں کے ہمراہ عرب کا روایتی رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ سلمان دیگر شہزادوں کے ہمراہ ہاتھ میں تلوار تھامے ہوئے ثقافتی رقص کررہے ہیں جبکہ اس موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان بھی موجود تھے،محمد بن سلمان نے فرمانروا کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔

قصر الحكم 

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER