"مودی کا پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب کبھی پوار نہیں ہوگا"



اسلام آباد(24نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کامیاب دورہ جرمنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں، ان کاکہناتھاکہ پاکستان کو تنہا کرنے کا مودی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

 وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کامیاب دورہ جرمنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،  وزیر خارجہ نے میونخ میں منعقدہ گلوبل سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کی،  جہاں انہوں نے عالمی سیکورٹی کانفرنس کے افغانستان سے متعلق خصوصی سیشن میں پاکستان کی نمائندگی کی،وزیرخارجہ نے پاک امریکہ تعلقات اور افغانستان سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا بھرپور موقف پیش کیا،انہوں نے گلوبل سیکورٹی کانفرنس کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور وزیر اعظم نریندرمودی کے بلا جواز الزامات کا بھر پور جواب دیا.

وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان کو تنہا کرنے کامودی کاخواب کبھی پورا نہیں ہوگا،دنیا جانتی ہےپاکستان کو پلوامہ واقعہ سے کوئی فائدہ نہیں ہوا، بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے ہم تعاون کریں گے،پاکستان حملے کی مذمت کرتا ہے،تشدد کے حق میں کل تھے نہ آج ہیں،الزام تراشیوں سے نہ پہلے کچھ حاصل ہوا نہ آج ہوگا،بھارت کوسیاست سے بالا تر ہوکر سوچنا ہوگااورخطے میں امن کو ترجیح دینی چاہیے۔

اپنے دورہ میں میونخ میں امریکن سینٹرز اور کانگریسی رہنماؤں سے ملاقات  کے علاوہ جرمنی، کینیڈا ، ازبک کے وزرائے خارجہ اور افغان صدر کے ساتھ بھی ملاقاتیں بھی کیں اور دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER