کراچی(24نیوز) جدید دور میں ہرچیز جدید ہوگئی،پاکستان میں پہلی مرتبہ بارکوڈ قبر پر لگادیاگیا۔
ضرور پڑھیں:نیوز ہیڈلائنز 10،10pmدسمبر 2019
تفصیلات کے مطابق بارکوڈ پہلی مرتبہ قبر پر لگادیا گیا، ڈاکٹر روتھ فاؤ کی قبر پر پہلابارکوڈ لگایاگیا،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بارکوڈ کوقبر پرلگایاگیاہے،جس کی مدد سے کوئی بھی شخص قبر پرجاکراپنے موبائل فون سے کوڈ سکین کرسکتا ہے، بارکوڈسکین کرتے ہی مردہ شخص کی زندگی سے متعلق تمام معلومات موبائل سکرین پر ظاہر ہوجائے گی۔
پاکستان میں بارکوڈ پہلی مرتبہ مشہورومعروف اور پاکستان سے جزائم سےکے خلاف اپنی زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ کی قبر پر نصب کیاگیا ہے،کوڈ سکین کرتے ہی ان کی تصویر اور زندگی کی اہم معلومات سامنے آجاتی ہیں، ذرائع کاکہناتھاکہ مستقل میں دیگر قبروں پر بھی بارکوڈ لگائے جائیں گے۔