چانڈکا ہسپتال کے ایم ایس نے نیا ''طریقہ علاج'' دریافت کرلیا



لاڑکانہ( 24نیوز )ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ایک طرف مریض پریشان حال ہیں تو دوسری جانب قائم مقام ایم ایس خوش چانڈکا ہسپتال کے قائم مقام ایم ایس ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر اپنی آفس میں خوشی سے جھوم اٹھے ،چانڈکا ہسپتال کے ایم ایس نے اپنی اور مریضوں کی ٹینشن کا نیا ''طریقہ علاج'' دریافت کرلیا۔

لاڑکانہ میں قائم بالائی سندھ کے سب سے بڑےہسپتال چانڈکا میڈیکل ہسپتال کے قائم مقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر احمد علی بروہی نے ٹک ٹاک پر رقص اور ٹھمکو ں کی وڈیو بنا ڈالی۔

ینگ ڈاکٹرز کے ہڑتال پر ہونے کا  قائم مقام ایم ایس نے خوب مزہ لیا،ڈاکٹر احمد علی بروہی کو آفس کے صوفے پر بیٹھ کر رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا ،ایک طرف ینگ ڈاکٹرز کے ہڑتال پر سندھ اور بلوچستان کے دور دراز سے آنے والے مریض پریشان حال میں ہیں تو دوسری جانب قائم مقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اپنے آفس میں خوشیاں منا رہے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer