پی ایس ایل4، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل4، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی


دبئی(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یو نائیٹڈ آمنے سامنے، یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے،  ملتان نے ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان سپرلیگ میں ملتان سلطانزنے کل کی شکست کے داغ دھو کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو دھول چٹا دی۔  اسلام آباد یونائیٹڈ  کے126 رنز کے جواب میں ملتان سلطانز نےہدف 19ویں اوور  میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ، شعیب ملک 31 اور آفریدی 16رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔  شان مسعود 26، لاریع ایونس15، رسل 16، حماد اعظم14اور جانسن چارلس بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یو نائیٹڈ کی جانب سے شاداب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اپنا پہلا پی ایس ایل میچ کھیلنے والے علی شفیق مین آف دی میچ قرار پائے۔

اس سے قبل سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، باؤلروں نے بھی کپتان کو مایوس نہیں کیا اور تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یو نائیٹڈ کو مقررہ اوورز میں محض 126 رنز تک محدود رکھا۔سوائے لیوک رونکی کے کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ اسلام آباد یو نائیٹڈ کی طرف سے رونکی 51، فہیم اشرف اور سمت پٹیل 20،20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے جنید ، شاہد آفریدی اور  علی شفیق نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer