مودی کی ہائی سپیڈ ٹرین فیل ہوگئی

مودی کی ہائی سپیڈ ٹرین فیل ہوگئی


دہلی(24نیوز) بھارت کی ہائی اسپیڈ ریل اپنے ابتدائی سفر میں ہی فیل ہو گئی۔

ہائی اسپیڈ ریل کے بارے میں دعوے تو بڑے بڑے کیئے گئے لیکن سب دعوے ہوا ہو گئے اور ٹرین اپنے پہلے ہی سفر میں ناکام ہوگئی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز اپنے ہی ملک میں تیار ہونے والی ہائی اسپیڈ وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا۔

بھارت کے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین شاید کسی گائے سے ٹکرائی ہے جس سے اس کے بریک فیل ہو گئی۔ ٹرین کے ایک ڈبے کی بریکیں فیل ہونے کے بعد ڈرائیور نے ٹرین کی آخری کوچز میں دھواں دیکھا اور پھر تمام کمپارٹمنٹس میں بجلی بند ہو گئی۔ٹرین میں سوار مسافروں کو دوسری ٹرین کے ذریعے نئی دلی پہنچایا گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔