لاہور قلندرنے کراچی کنگز کو 21 رنز سے شکست دے دی

لاہور قلندرنے کراچی کنگز کو 21 رنز سے شکست دے دی


دبئی(24نیوز) پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں کھیلے جانے والے پانچویں میچ میں لاہور قلندرز نےکراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دے دی، لاہور قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے، جواب میں کراچی کنگز   116 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

116/10 Karachi Kings
20 Overs
139 Target

لاہور قلندرز  چھا گئے، باؤلروں کی عمدہ کارکردگی کے باعث 139 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 116رنز بناسکی، رضوان 34،بابر اعظم 28، کولن انگرم 16، لیام لیونگ سٹون11، عماد وسیم17 رنز بنا سکے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 4، راحت علی نے 3 جبکہ شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔حارث رؤف شاندار باؤلنگ کارکردگی کی بنا پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پانچویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، لاہور قلندرز کی جانب سے اوپنر بیٹسمین فخر زمان 26، سہیل اختر 39 ، انٹون ڈیوسیچ28، محمد حفیظ 14، ٹیلر13اور اے بی ڈویلیئر 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  کراچی کنگز کی جانب سے عمر خان نے 2 جبکہ عامر اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  واضح رہے کہ کراچی کنگز نے ابتدائی میچ میں ملتان سلطانز کو شکست دی تھی جب کہ لاہور قلندرز کو پہلے میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لاہور قلندر کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔