طاہرالقادری کا بڑا بنگلہ اور لینڈ کروزر کا ایجنڈا پورا ہوا:کیپٹن صفدر

طاہرالقادری کا بڑا بنگلہ اور لینڈ کروزر کا ایجنڈا پورا ہوا:کیپٹن صفدر


اسلام آباد (24نیوز) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر طاہرالقادری پر برس پڑے،انکا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے پاکستان کوغیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں، طاہر القادری کا بڑا بنگلہ اورلینڈ کروزر کا ایجنڈ تھا جوپورا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ طاہر القادری کینیڈا چلے گئے ہیں ان کا مستقبل دوسرے ملک کےساتھ ہے وہ دنیاوی قسم کے مولوی ہیں۔ طاہرالقادری احتجاج کریں اور ایڑیاں رگڑیں لیکن لائن وہاں سے بنے گی جہاں نوازشریف کھڑے ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ طاہرالقادری کا  بڑا بنگلہ اور لینڈ کروزر کا ایجنڈ تھا جو پورا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہ رہے ہیں ، طاہر القادری کا ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں ہے، ان کا طالب علمی دور سے ایک ایجنڈا تھا کہ لینڈکروزر اور بڑا بنگلہ ہو،وہ چاہتے تھے کہ ان کا ایک نام ہو وہ انہیں اللہ نے دے دیا۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ طاہر القادری کا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ احمد رضاخاں بریلوی کا مشن دیگر لوگوں کو چلانے دیں اور پاکستان کے لوگوں پر رحم کریں ۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں: