چوتھا ون ڈے، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 263 رنز کا ہدف

چوتھا ون ڈے، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 263 رنز کا ہدف


ہیملٹن (24نیوز) پاکستان نے چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 263 رنز کا ہدف دے دیا ہے، قومی ٹیم کی طرف سے فخر زمان، حارث سہیل، کپتان سرفراز احمد اور محمد حفیظ کی جانب سے شاندار نصف سنچریاں سکور کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیملٹن کے کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے چوتھے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، کپتان سرفراز احمد کی طرف سے گراﺅنڈ میں بالکل نئی حکمت عملی اپنائی گئی۔ اوپنر محمد حفیظ کو نیچے جبکہ آل راﺅنڈر فہیم اشرف کو فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کیلئے بھیجا گیا تاہم یہ تجربہ زیادہ کامیاب ثابت نہ ہوا اور فہیم اشرف صرف 4 گیندوں پر ایک رن بنا کر ٹم ساﺅتھی کی گیند پر کیپر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ ویرات کوہلی بننے کے خواب دیکھنے والے بابر اعظم اس میچ میں بھی فلاپ فلم ثابت ہوئے اور وہ بھی 3 رنز پر ٹم ساﺅتھی کے گیند پر کیپر ٹام لیتھم کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔

فخر زمان اور حارث سہیل نے وکٹوں کی پت جھڑ میں بہار کا سامان کرتے ہوئے 86 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی، فخر زمان 54 رنز بنا کر سانتر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ خزاں میں پتوں کی طرح بکھرتی بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کیلئے کپتان سرفراز احمد نے آزمودہ گھوڑے شعیب ملک کو میدان میں اتارا لیکن سالوں کا تجربہ کیویز کی صرف 8 گیندوں کا سامنا کر پایا اور ولیمسن کی گیند پر سانتر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگیا۔

کپتان سرفراز احمد اور محمد حفیظ نے قومی ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا اور 98 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی۔ سرفراز احمد 51 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر مارٹن گپٹل کے ہاتھوں کیچ  آﺅٹ ہوئے جس کے بعد حسن علی کریز پر آئے اور اونچا کھیلنے کے چکر میں صرف ایک رنز بنا کر مارٹن گپٹل کی گیند پر ٹم ساوتھی کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔شاداب خان نےاے ہی چھکے کے ساتھ اننگ کا اغاز کیا جبکہ آخری اوور میں محمد حفیظ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 3 چھکے اور ایک چوکا مار کر قومی ٹیم کا مجموعہ 262 رنز تک پہنچادیا، وہ آخری گیند پر سنگل لینے کی کوشش میں باولر ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں رن آوٹ ہوئے۔ چوتھے ون ڈے میچ میں محمد حفیظ 80 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے،ا وپننگ کی بجائے مڈل آرڈر پر کھیلنے کیلئے آنے والے محمد حفیظ 80 گیندوں پر 81 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ان کی اننگ میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساﺅتھی نے 3 ، کین ولیمسن نے 2 جبکہ مچل سانتر اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔