نیب ریفرنسز کی سماعت، استغاثہ کے مزید 2 گواہوں کے بیانات ریکارڈ

نیب ریفرنسز کی سماعت، استغاثہ کے مزید 2 گواہوں کے بیانات ریکارڈ


اسلام آباد(24نیوز) نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید 2 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرادیئے، شریف خاندان کے وکیل نے جرح مکمل کرلی، عدالت نے استغاثہ کے مزید3گواہان کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شریف فیملی کے خلاف آج پھرنیب ریفرنسز کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کی۔نوازشریف 13ویں ،مریم نواز15ویں جبکہ کیپٹن صفدر17ویں مرتبہ عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کے گواہ ناصرجونیجو نے ایون فیلڈ پراپرٹیزریفرنس فلیگ شپ اورچودھری شوگرملزسے متعلق بیان رکارڈ کرویا جبکہ عمردرازگوندل نے لندن فلیٹس اورالعزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس کے حوالے سے بیانات قلمبند کرائے۔ خواجہ حارث نے فلیگ شپ ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ ناصرجنجوعہ پر جرح کرتے ہوئے استفسارکیا کہ کیا وہ فلیگ شپ کی انکوائری میں شامل تھے؟جس پر انہوں نے کہاکہ وہ فلیگ شپ انکوائری میں شامل تھا۔ لیکن میرے سامنے مزید کوئی کارروائی ہوئی نہ ہی بیان رکارڈ ہوا۔

واضح رہے کہ عدالت نے آئندہ استغاثہ کے مزید 3 گواہان غلام مصطفی،عزیرریحان اورآفاق احمد کو طلب کر لیا ہے۔ مزید سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔