کراچی میں خاتون کا قتل نیا رخ اختیار کرگیا,پولیس نے تفتیش شروع کردی


کراچی (24نیوز) علاقہ ملیر کھوکھراپار میں گزشتہ روز خاتون کے قتل نے نیا رخ اختیار کرلیا، پولیس نے دوبارہ تحقیقات شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ملیر کھوکھراپار کے بینک سے 50 ہزار روپے نکلوا نے والی خاتون کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا لیکن کیس نے نیا رخ اختیارکرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے فائرنگ سے قبل خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سائلنسر لگی پستول کا استمعمال کیا۔ جس سے خاتون روزینہ کی موت واقع ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہروزینہ غیر شادی شدہ اور اسکول ٹیچر تھی۔  قتل ڈکیتی مزاحمت پر ہوا یا ذاتی دشمنی پر دونوں پہلووں پر تفتیش کی جارہی ہے۔  پولیس نے مقتولہ کے بھائی کا  بیان بھی قلم بند کر لیا  اور موبائل فون ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔