پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے،ن لیگ سے تعاون کاباب بند ہوچکا:بلاول بھٹو


کراچی(24نیوز) ن لیگ کی قیادت کا پیپلز پارٹی کے قائدین سے رابطوں کا انکشاف، آصف علی زرداری سے رابطے میں ناکامی کے بعد ن لیگ کی قیادت کی بلاول بھٹو سے رابطے کی کوشش، بلاول بھٹو نے ن لیگ کی قیادت کو صاف جواب دے دیا۔

تفصیلات  کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ دوست نے کیولری گراونڈ لاہور میں بلاول بھٹو سے رابطہ کیا۔ مشترکہ دوست نے بلاول کو درخواست کر دی۔ آصف زرداری نہیں مل رہے تو آپ سے تعاون کا راستہ تلاش کر لیاجائے۔جس پر بلاول بھٹو نے دو ٹوک میں جواب میں کہا کہ ن لیگ کے خلاف پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے، تعاون کاباب بند ہوچکا۔ بلاول بھٹو نے مزید واضح کیا کہ ن لیگ کے عوام دشمن اقدامات پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔