پنجاب حکومت نے کل طاہرالقادری کے احتجاج کے حوالے سے تھریٹ کی وارننگ دیدی

پنجاب حکومت نے کل طاہرالقادری کے احتجاج کے حوالے سے تھریٹ کی وارننگ دیدی


لاہور(24نیوز) پنجاب حکومت نے کل طاہرالقادری کے احتجاج کے حوالےسے تھریٹ کی وارننگ دیدی۔
ترجمان ملک محمد احمد کا کہنا ہے کہ دھرنوں میں اشتعال انگیز تقاریر ہوتی ہیں،مال روڈ پر فارماسسٹ کے احتجاج میں بھی دھماکاہوا تھا۔ احتجاج سے عوامی معاملات متاثرنہیں ہونے چاہیئں ،مال روڈ پر احتجاج سے اسکول بھی متاثر ہوں گے،خسانحہ ماڈل ٹاون پر جے آئی ٹی طاہرالقادری کی مشاورت سے بنی تھی جس پر انہوں نے عدم اعتماد کردیاتھا۔
واضح رہے اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کے استعفیٰ کیلئے کل مال روڈ پر احتجاج کا اعلان کررکھا ہے جس کیلئے تیاریاں بھی مکمل کی جاچکی ہیں۔