دبنگ ہیرو سلمان خان پیسے بنانے والی مشین بن گئے


ممبئی (24 نیوز) بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کرنسی نوٹ بنانے والی مشین، ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 11 میں ایک قسط کا معاوضہ 11، مجموعی طور پر 330 کروڑ کمائی۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان سلور اسکرین پر سپر اسٹار تو ہیں ہی۔ چھوٹی اسکرین پر بھی ان کا طوطی بولتا ہے۔ سلو میاں کا رئیلٹی شو بگ باس‘ ٹی وی کا مقبول ترین شو ہے۔

سلمان خان بھارتی ٹی وی کے سب سے مہنگے ترین میزبان ثابت ہوئے۔ بگ باس کے سیزن 11 کے لیے انہوں نے ایک قسط کے 11 کروڑ وصول کیے۔ دبنگ خان نے مجموعی طور پر شو سے 330 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ انہوں نے ٹی وی شو سے کمائی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔