الیکشن2018 میں سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر منشور کا حصہ بنائیں گی: مولانا فضل

الیکشن2018 میں سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر منشور کا حصہ بنائیں گی: مولانا فضل


اسلام آباد (24 نیوز) جمیعت علمائے اسلام فضل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں پاکستان کی سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کو اپنے منشور کا حصہ بنائیں گی۔ وزارت خارجہ اور کشمیر کمیٹی کو متحرک کرنے کے لیے کشمیری رہنماؤں کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاوس میں کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کشمیری رہنما پاکستانی قیادت کی توجہ کشمیر کے مسائل کی جانب مبذول کروا رہے ہیں۔ کشمیری رہنماوں کی جانب سے وزارت خارجہ اور کشمیر کمیٹی کومتحرک کرنے کے لیے کشمیری وفد کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

بھارتی آرمی چیف کے بیان کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ پاکستان کا دفاع بہت مضبوط ہے۔ بھارت یہ بھول جائے کہ جنگ کی صورت میں پاکستان کونقصان پہنے گا۔