گوجرانوالہ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار فرار، ناکےلگا کر شہریوں کو لوٹتے رہے


گوجرانوالہ (24 نیوز) پہلوانوں کے شہر میں ڈاکوؤں کے دھوبی پٹکے، شہر بھر میں اپنا راج قائم کر لیا، پولیس بیریئر لگا کر شہریوں کو لوٹتے رہے۔ عوام کے محافظ فائرنگ کی آواز سنتے ہی دبک گئے۔ اگلی صبح دھوپ میں لمبی تان کر سوتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکو ناکے لگا کر شہریوں کو لوٹتے رہے۔ 32افراد کو لاکھوں کی نقدی اور طلائی زیورات سے محروم کر دیا۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دودھ فروشوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

تھانہ فیروز والا میں درج مقدمہ کے مطابق ڈاکوؤں نے گاﺅں داتے میں ناکہ لگا کر لوٹ مار کی جہاں روزانہ اہلکار سکیورٹی پر مامور ہوتے تھے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ واردات کے دوران فائرنگ سن کر چوکی میں موجود پولیس اہلکار فرار ہو گئے۔

24نیوز کی ٹیم چوکی پہنچی تو اہلکار دھوپ میں نیند کے مزے لے رہے تھے۔ چوکی انچارج سے پوچھا گیا کہ آپ تو وہاں سے فرار ہو گئے تھے؟ جس کے ان کا کہنا تھا ڈاکوؤں کی تعداد زیادہ تھی۔

ڈاکوﺅں کا اگلا شکار بنے تھانہ صدر کے علاقے گاوں منڈیالہ تیگہ اورسنسراہ گورائیہ کے دودھ فروش،، لوٹنے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

ایس پی سول لائن نے داتے والی چوک میں پولیس ناکہ چھوڑ کر غائب ہونے والے اہلکاروں اور چوکی انچارج کو شوکاز نوٹس دیتے ہوے طلب کر لیا ہے۔