سندھ اسمبلی میں شراب کی گونج، اراکین کی ہنگامہ آرائی

سندھ اسمبلی میں شراب کی گونج، اراکین کی ہنگامہ آرائی


کراچی (24 نیوز) سندھ اسمبلی کے ایوان میں ایک بار پھر شراب کی گونج سنائی دی، ارکان نے وزیر ایکسائز پر سوالوں کی بوچھاڑ کر دی، سندھ میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میڈیا کا موضوع بن گئی۔

اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اراکین نے شراب کی غیر قانونی خرید وفروخت اور جعلی نمبرز پلیٹ پر وزیر ایکسائز کے سامنے سوالات کے انبار لگا دیئے۔ اپوزیشن اسپیکر بھی اراکین اور صوبائی وزیر سے جملہ بازی کر کے محظوظ ہونے لگے۔ ایوان میں ارکان کا گھیراتنگ دیکھ کر صوبائی وزیر برائے ایکسائیز بھی بول پڑے اور ارکان کو دیئے کرارے جواب دیئے۔

اسمبلی اسپیکر نے صوبائی وزراء کی مخالفت پر تھر میں دو بھائیوں چندر اور دلیپ مھیشوری کے قتل کے خلاف مسلم لیگ فنکشنل کے نند کمار کی تحریک التوا کے خلاف ضابط قرار دے کرمسترد کردی۔

صوبائی وزیر داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ اس کیس کی وہ خود نگرانی کررہے ہیں، قاتل جلد گرفتارہوں گے۔

دریں اثناء ایوان نے اجلاس بیرٹ ھوگسن بین الاقوامی یونیورسٹی کراچی نجی ترمیمی بل اور ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔