دبئی: بھکاریوں کی ماہانہ آمدنی 70 لاکھ سے زائد، اہم انکشاف

دبئی: بھکاریوں کی ماہانہ آمدنی 70 لاکھ سے زائد، اہم انکشاف


دبئی (24 نیوز) متحدہ عرب امارات میں لوگوں کے پاس دولت کی ریل پیل،   بھکاریوں کی ماہانہ آمدنی 70 لاکھ روپے سے بھی زیاد ہونے کا انکشاف ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں بھکاریوں کا کاروبار اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ بھکاری تین ماہ کے سیاحتی ویزہ پر قانونی طور پر آتے ہیں اور کروڑوں روپے جمع کر کے واپس لوٹتے ہیں۔

حیران کن طور پر دبئی میں بھکاریوں کی ماہانہ آمدنی 70 لاکھ روپے سے زائد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کی وجہ یو اے ای میں لوگوں کے پاس دولت کی ریل پیل ہے۔

ان بھکاریوں کے پاس امیروں سے رقم بٹورنے کے کئی طریقے ہیں۔ دیکھنے میں غریب، مسکین، کشکول خالی مگر ان کی خفیہ جیبیں نوٹوں سے بھری ہوتی ہیں۔

بچوں کو فٹ پاتھ کے کنارے بٹھا کر یہ لوگ خود کو جنگ زدہ ملک کا متاثرہ ظاہر کرتے ہیں۔ کبھی کبھی تو یہ عیار بھکاری ہزار درہم تک مانگ لیتے ہیں۔

 دکھ بھری داستان سن کر اور ترس کھا کر لوگ اتنی بڑی رقم بھی دینے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ جمعہ کے روز تو ان کی دیہاڑی ہزاروں لاکھوں تک پہنچ جاتی ہے۔