انصاف کی فراہمی میں تیزی،سپریم کورٹ نے ایک ہی دن میں کئی مقدمات نمٹا دئیے

انصاف کی فراہمی میں تیزی،سپریم کورٹ نے ایک ہی دن میں کئی مقدمات نمٹا دئیے


اسلام آباد( 24نیوز )مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹر ہوں گی، اورنج لائن ٹرین منصوبے کے ٹھیکیداروں کو پیسے ملیں گے،پائلٹس کی پنشن نہیں بڑھے گی، سپریم کورٹ نے ایک ہی دن میں کئی مقدمات نمٹا دیئے۔

چیف جسٹ میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کا وقت قریب آن پہنچا،عدالت عظمیٰ نے مقدمات نمٹانے کا سلسلہ تیز کردیا،مسیحی برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن کیس کا فیصلہ چیف جسٹس نے پڑھ کر سنایا،عدالت نے حکم دیا کہ یونین کونسلز قانون کے مطابق مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹر کریں،نادرامیرج سرٹیفکیٹ جاری اورحکومت پنجاب قانون سازی کرے۔

اورنج لائن ٹرین منصوبے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ٹھیکیداروں کو پیسے ادا کیے جائیں،اگرکام ٹھیک نہیں ہوگا تو ان کو پکڑ کر پیسے واپس لیں گے،عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

جسٹس فیصل عرب نے پی آئی اے پائلٹس پنشن سے متعلق کیس کا فیصلہ پڑھ کر سنایا،عدالت نے پنشن میں اضافے سے متعلق پائلٹس کی درخواست خارج کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا،بڑھتی آلودگی سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر پرویز حسن ایڈووکیٹ کی خدمات کو سراہا،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جسٹس اعجازالاحسن فیصلہ لکھیں گے،عدالت نے معاملہ نمٹا دیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer