پاکستان نے معاشی ڈیٹا اکٹھا کرنیکاحل تلاش کرلیا

 پاکستان نے معاشی ڈیٹا اکٹھا کرنیکاحل تلاش کرلیا


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان نے معاشی ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے طریقہ کار کو اپنایا، آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ڈیٹا مزید شفاف ہوسکے گا۔

معاشی ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے پاکستان نے آئی ایم ایف کے طریقہ کار کا اپنا لیا،آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق  درست معاشی ڈیٹا سے پاکستان کو اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی، درست معاشی ڈیٹا لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کر سکتا ہے،آئی ایم ایف کے معاشی ڈیٹا اکٹھاکرنے کا طریقہ کار اپنانا پاکستان کا اہم سنگ میل ہے، درست ڈیٹا سے پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی میں مدد ملے گی۔

آئی ایم ایف حکام کا مزید کہنا تھاکہ درست معاشی ڈیٹا اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ اور پاکستان شماریات بیورو کے درمیان رابطے بہتر بنائے گا،آئی ایم ایف کے سسٹم سے متعلقہ محکموں میں رابطے اور تعاون بہتر ہوسکے گا۔