اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا، ڈالر باہر جانے لگا

اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا، ڈالر باہر جانے لگا


اسلام آباد( 24نیوز ) پاکستان میں غیر ملکیوں نے ڈالر لگانے کم کر دئیے، رواں مالی سال مجموعی طور پر بیرونی سرمایہ کاری پہلے سے 77 فیصد کم ہوئی،  اسٹاک مارکیٹ سے 42 کروڑ ڈالر نکل گئے۔

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان میں غیر ملکیوں کی طرف سے مجموعی طور پر 89 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی گئی جو گزشتہ مالی سال اس عرصے سے 3 ارب 5 کروڑ ڈالر کم ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے دسمبر کے اختتام تک غیر ملکی نجی شعبے کی طرف سے صنعتی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کا حقیقی حجم ایک ارب 31 کروڑ 92 لاکھ ڈالر رہا جو پہلے سے 31 کروڑ ڈالر کم ہے جبکہ اس دوران اسٹاک مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کے بجائے پہلے کی جانے والی سرمایہ کاری سے بھی 41 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا ہے۔

رواں مالی سال بھی ابھی تک سب سے زیادہ 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری چینوں کی طرف سے کی گئی تاہم یہ بھی گزشتہ سال سے 32 فیصد کم ہے جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے سب سے زیادہ 19 کروڑ 62 لاکھ ڈالر امریکی سرمایہ کاروں نے نکالے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔