شہری اور انتظامیہ ہوجائیں تیار! بارش بھی ہوگی اور برفباری بھی

شہری اور انتظامیہ ہوجائیں تیار! بارش بھی ہوگی اور برفباری بھی


اسلام آباد(24نیوز) شہری ہو جائیں تیار, موسلادھار بارش برسانے والی ہوائیں کل سے پاکستان کا رخ کریں گی۔ اٹھارہ سے پچیس جنوری تک تیز بارشیں ہوں گی ، مری سمیت شمالی علاقوں میں کئی کئی فٹ برفباری کی گھنٹی بج گئی۔ بارش اور برفباری سے لینڈسلائیڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔

خبر دار ہوشیار، شہری سردی اور بارش سے بچنے کی تیاری کرلیں۔ بارش برسانے اور برفباری والے بادل کل سے پاکستان کا رخ کریں گے۔ پاکستانیوں کو اصل صورتحال کا اٹھارہ جنوری سےسامنا ہوگا ۔

انتظامیہ تمام انتظامات مکمل کرلے ۔ مسلسل بارشوں اور برفباری سے لینڈسلائیڈنگ کے واقعات بھی ہوسکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے بھی انتظامیہ کو خبردار کردیا۔اٹھارہ جنوری سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ پچیس جنوری تک رہے گا۔ اس دوران کہیں بوندا باندی تو کہیں تیز اور موسلا دھاربارش ہوگی۔بلوچستان،گلگت ،کشمیر اور خیبرپختونخوا میں بھی بادل گرجیں برسیں گے۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

ملکہ کوہسار مری ، چترال، کالام، گلگت ،سوات، مالم جبہ، گلیات، ناران، کاغان، وادی کوئٹہ، چمن اور فاٹا کے بالائی علاقوں میں کئی فٹ برف باری کی پیش گوئی کردی گئی۔سردی کی شدت بھی بڑھے گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔