خواجہ آصف کا وزیراعظم کو طعنہ ۔۔۔

خواجہ آصف کا وزیراعظم کو طعنہ ۔۔۔


اسلام آباد ( 24 نیوز ) وزیراعظم نے ایوان کے اخراجات اور اپوزیشن کے واک آؤٹ کے حوالے سے جو بیان دیا تھا، خواجہ آصف نے اس کے جواب میں ٹویٹ کر کے پوچھا ہے کہ آپ اسمبلی تو آتے نہیں ،مگر تنخواہ پوری لیتے ہیں۔

وقت بھی کتنی ظالم چیز ہے، خود کو دہراتا ہے، کل کپتان جو دوسروں کو کہتے تھے آج وہی بوئی فصل وزیراعظم عمران خان کاٹ رہے ہیں، انہوں نےاربوں روپے کے اخراجات سے ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس سے اپوزیشن کے واک آؤٹ کا ذکر کیا کیا، ہر کوئی انہیں ماضی یاد دلانے لگا۔ ماضی قریب کا ایک صفحہ کھولا ہے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے، ان کا کہنا تھا کہ موصوف دھرنے کے دنوں میں باقاعدگی سے تنخواہ وصول کرتے تھے،  تمام ارکان اسمبلی نے سیلاب زدگان کے لیے چندہ دیا مگر آپ کو توفیق نہ ہوئی،مگر خود دنیا سے چندہ مانگ رہے ہیں۔

خواجہ آصف نےمزیدکہا کہ اسمبلی 6 ماہ سے اپنے وزیراعظم کا انتظار کر رہی ہے، اپنے گریبان میں بھی جھانک لینا چاہیے۔