"بس چلے تو شہباز شریف کو چیمبر کی جگہ سڑک پر بٹھا دیں"



اسلام آباد ( 24 نیوز ) وفاقی وزراپارلیمنٹ میں چیمبرز نہ ملنے پر برہم ہوگئے، وزرا نے شہباز شریف سے ایک چیمبر خالی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔وفاقی وزیر کہتےہیں کہ اگر ان کا بس چلے تو شہباز شریف کو چیمبر کی جگہ سڑک پر بٹھا دیں۔

وزیراعظم عمران خان دعووں کے باوجود کابینہ کا حجم کم نہ کر سکے، وزیراعظم کی ہدایت پر وزراء کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری لیکن اب وزرا چیمبرز نہ ہونے پر برہم دکھائی دیتےہیں۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر آفس اور سیکرٹری قومی اسمبلی کو وزراء کی طرف سے منسٹر چیمبرز الاٹ کرانے کیلئے شدید دباؤ ہے۔ 29 میں سے 24 چیمبرز پہلےہی وفاقی وزرا اور اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کے زیر استعمال ہیں۔

چیمبر نہ ملنے پر وفاقی کابینہ کے بیشتر وزرا اپنی ہی حکومت سے ناراض دیکھائی دیتے ہیں، وفاقی وزیرفیصل وواڈاتو شہباز شریف سےکچھ زیادہ ہی خفادکھائی دیتےہیں، انہوں نےتواپوزیشن لیڈرسےسارے ہی چیمبرز واپس لینے کا سوچ رکھا ہے۔

منسٹر چیمبر میں 2 سٹاف کے کمرے،کچن اٹیچ باتھ اور ایوان کی کاروائی سننے کیلئے ریڈیو اور ٹی وی کی سہولیات بھی موجود ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اگر شہباز شریف ایک چیمبر خالی کریں تواس کےساتھ ایک ہال کو ملا کر نئے چیمبرز بنائے جا سکتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer