الیکشن کمیشن نے 332 ارکانِ اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

الیکشن کمیشن نے 332 ارکانِ اسمبلی کی رکنیت معطل کردی


اسلام آباد ( 24 نیوز ) الیکشن کمیشن نےگوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر332 ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی، معطل ارکان اسمبلی اجلاس اور کسی قانون سازی میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پرالیکشن کمیشن کاایکشن ارکان کی رکنیت معطل کردی۔ قانون کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو اپنےاوراپنے زیرکفالت افراد کے سالانہ اثاثوں کے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرانے لازمی ہوتے ہیں۔لیکن 332 ارکان ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے۔

الیکشن کمیشن نےقومی اسمبلی کے72،سینیٹ کے 20 پنجاب اسمبلی کے 115، سندھ کے 52، خیبر پختونخوا کے 54 اور بلوچستان کے 19ارکان کی رکنیت معطل کی ہے۔ معطل ارکان میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ، وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری ، وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی ، وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیرچیمہ، وزیرخوراک سلطان محبوب، عامرکیانی، سرفراز بگٹی، احسن اقبال، اختر مینگل، مصدق ملک اور انوار الحق کاکڑ سمیت دیگر ارکان شامل ہیں، معطل ارکان اسمبلی اجلاس اور قانون سازی میں شرکت نہیں کرسکتے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer