کسی کی خواہش پر آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب

کسی کی خواہش پر آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب


اسلام آباد ( 24 نیوز ) ترجمان قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ کسی وزیر کی خواہش پر سابق صدر آصف زرداری ، فریال تالپور اور وزیراعلی سندھ کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا، نیب کی جانب سے سستی کا تاثر غلط ہے، ہر دباؤکو مسترد کرتے ہیں۔

نیب نے ایک وفاقی وزیر کے بیانات کا نوٹس لے لیا، قومی احتساب بیورو میں جاری کیسز پر قومی ادارے کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، ترجمان نیب نےکہاکہ سابق صدرآصف زرداری ،فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کسی وزیر کی خواہش پر گرفتار نہیں کر سکتے۔ ترجمان نے کہا کہ نیب کو سپریم کورٹ کے فیصلےکی مصدقہ نقول تاحال نہیں ملی، سپریم کورٹ کے مصدقہ فیصلے کی روشنی میں قانون راستہ خود بنائے گا،سست روی کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہیں، نیب آئین و قانون کے مطابق اپنا کام کرنے پریقین رکھتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرکے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے بیانات اورانٹرویو کا متن طلب کر لیا ہے، دیکھنا ہوگا بیانات اورانٹرویو نیب پر اثرانداز ہونے کی کوشش تو نہیں، بیانات نیب کی شفاف تفتیش کی راہ میں حائل تو نہیں ہورہے۔ نیب کی تمام تحقیقات آئین و قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائی جاتی ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer