انگلینڈ میں قومی پرچم بلند کرنیوالی قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم واپس وطن پہنچ گئی

انگلینڈ میں قومی پرچم بلند کرنیوالی قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم واپس وطن پہنچ گئی


کراچی ( 24نیوز ) انگلینڈ کی سرزمین پر ٹرائی نیشن سیریز کی فاتح پاکستانی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم ٹرافی کے ہمراہ کرچی پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر لوگوں نے ٹیم کا والہانہ استقبال کیا۔
پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم نے ووسٹر شائر انگلینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں بنگلہ دیش اور میزبان انگلینڈ کے ہمراہ شرکت کرکے قومی پرچم بلند کردیا،قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں مخالف ٹیموں کو ناکوں چنے چبوائے۔
کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے کپتان نہار عالم کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ جیت کر خوشی ہوئی، انگلینڈ میں کھیلناہماراخواب تھا، ہم شکر گزار ہیں ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشین کے جس نے یہ موقع فراہم کیا۔ ٹیم نے بتادیاکہ ہم بھی کسی سے کم نہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: دنیائے فٹ بال کی حکمرانی کا تاج فرانس کے سر پر سج گیا
پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے منیجر امیر الدین انصاری نے کہا کہ انگلینڈ کوہرانا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے اس فتح سے انگلینڈ کو پاکستان بلانے میں مدد ملے گی۔