کراچی کی عوام ایم کیو ایم کیساتھ ہے یا نہیں؟؟؟

کراچی کی عوام ایم کیو ایم کیساتھ ہے یا نہیں؟؟؟


کراچی (24نیوز) حلقے این اے 241 کورنگی، ماضی میں ایم کیو ایم کا گڑھ رہا ہے لیکن اس بار اس قلعے کو فتح کرنے کے لئے پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے درمیان کانٹے کے مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 241 کورنگی کی حدود میں کورنگی سب ڈویژن، کورنگی کریک، لانڈھی سب ڈویژن اورکنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے شامل ہیں۔ حلقہ میں اردو بولنے والوں کی اکثریت جبکہ دیگر زبانیں بولنے والے بھی بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ یہاں مدمقابل تمام ہی امیدوار اپنی ترجیح حلقے میں پانی کی مسائل کا حل بتاتے ہیں۔

یہ لازمی پڑھیں۔۔۔قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کا جیل سے قوم کے نام پیغام 

  واضح رہے کہ اس بار این اے 241 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار معظم علی قریشی، پاک سرزمین پارٹی کے دانش خان اور تحریک انصاف کے فہیم خان مدمقابل ہیں۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی عامر معین پیرزادہ اس بار ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر ہی قومی اسمبلی کی نشست کے لئے میدان میں اترے ہیں۔ ماضی میں ایم کیو ایم کے اس قلعے کو فتح کرنے کے لئے پی ایس اپی اور ایم کیو ایم کے دمریان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں۔۔۔شہباز شریف نے پولیس کے ذریعے 870 افرادکو قتل کروادیا, عمران خان  

 این اے 241 میں ووٹرزکی کل تعداد 314۔450 ہے۔ حلقہ میں 177 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ حلقے کے عوام گذشتہ مسائل کے شکنجے میں ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس کے حل لیے 25 جولائی کوکس کاانتخاب کرتے ہیں۔