ریحام خان کی کتاب کا جواب مفتی سجاد نے دے دیا

ریحام خان کی کتاب کا جواب مفتی سجاد نے دے دیا


اسلام آباد(24نیوز)شخصیت ایک ، کتابیں 2 اور وہ بھی ایک دوسرے سے مختلف، ریحام خان کی کتاب کے بعد نوشہرہ کے مفتی سجاد کی کتاب بھی منظرعام پر آگئی، ایک کتاب میں الزامات،تو دوسری میں شرعی جوابات دے دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان پردو کتابیں مارکیٹ میں آگئی۔ ریحام خان کی کتاب میں الزامات تو مفتی سجاد کی کتاب میں ان کے جوابات موجود ہیں۔ یہودی ایجنٹ،دھرنوں اور جلسوں میں خواتین کی شرکت کا شرعی جواب موجود ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں۔۔۔عمران خان کے یوٹرن کو فالونہیں کرسکتا: بلاول بھٹو 

 کتاب کی 2000کاپیاں مارکیٹ میں دستیاب ہیں جبکہ کتاب کو عوام میں پزیرائی بھی ملی ہے۔کتاب میں پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو اخلاقیات کا درس بھی شامل کیا گیا ہے۔