منشیات کیس میں گرفتار رانا ثنااللہ کو مریم نواز کا فون

منشیات کیس میں گرفتار رانا ثنااللہ کو مریم نواز کا فون


لاہور(24نیوز) لاہور کی ضلع کچہری میں پیشی پر آئے منشیات کیس میں گرفتار رانا ثنااللہ کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹیلے فون کیاہے ۔ 

مریم نواز نے رانا ثنااللہ کو بتایا کہ اتوار کو فیصل آباد میں ریلی سے خطاب کریں گی اور گھر بھی جائیں گی۔ مریم نواز نے رانا ثنااللہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آپ کو نواز شریف کیساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جارہی ہے.  رانا ثنااللہ نے کہا کہ میں نواز شریف کیساتھ کھڑا ہوں،گھبرایا نہیں ہوں. 

دوسری جانب لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کر دی ۔کیس کے دیگر ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔عدالت نے اے این ایف کو حکم دیا کہ وہ چالان فوری عدالت میں پیش کریں ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔