تین منزلہ عمارت گرنے سے 11 بھارتی فوجی ہلاک

 تین منزلہ عمارت گرنے سے 11 بھارتی فوجی ہلاک


نئی دہلی ( 24نیوز ) بھارت کے شمالی حصے میں تین منزلہ عمارت گرنے سے11 فوجی ہلاک اور28 زخمی ہوگئے۔

بھارت کے شمالی حصے میں ایک تین منزلہ عمارت گرنے کے باعث 11 فوجی ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے، بھارت میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے محکمے کے مطابق ملبے تلے مزید دو سے تین افراد تک دبے ہو سکتے ہیں، بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جب یہ عمارت گری اس وقت بھارتی فوجی اس کے پہلی منزل پر موجود ایک ہوٹل میں پارٹی کر رہے تھے۔

مقامی ذرائع کا کہناتھا کہواقعہ کی اطلاع پر بھارتی ریسکیو اہلکار موقعہ پر پہنچے لاشوں اور زخمی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، شدید بارش کی وجہ سے عمارت گری، ہماچل پردیش کے چیف منسٹر جے رام ٹھکر نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور تحقیقات کا حکم دیا۔